اسلامی تعلیم کا آن لائن مستند پلیٹ فارم
اسلامی عقائد کی تعلیم - ایمانیات اور توحید کے بنیادی اصول
العقیدہ کا یہ جامع کورس اسلامی ایمانیات اور عقائد کی صحیح تعلیم فراہم کرتا ہے۔ اس کورس کا بنیادی مقصد طلباء میں توحید کا صحیح تصور پیدا کرنا اور شرک سے بچانا ہے۔ یہ کورس قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی عقائد کو سادہ اور واضح انداز میں پیش کرتا ہے۔
اس کورس میں ایمان کے چھ بنیادی ارکان، توحید کے تینوں اقسام، نبوت و رسالت، آخرت کے احوال، اور تقدیر کے مسائل کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ طلباء یہاں سے صحیح عقیدے کی بنیاد حاصل کر سکیں گے اور منحرف فرقوں کے شبہات کا جواب دے سکیں گے۔