فہم القرآن

قرآن مجید کے فہم، تفسیر اور عملی زندگی پر تطبیق کا جامع کورس

کورس کی تفصیلات

کورس کی خصوصیات:

  • مکمل قرآن مجید کا ترجمہ و تفسیر
  • عصرِ حاضر کے مسائل پر خصوصی توجہ
  • معاشرتی مسائل کے متعلق قرآنی راہنمائی
  • عربی گرامر اور ادب کے مطابق لفظی مگر رواں ترجمہ
  • سوموار سے جمعرات دو گھنٹے لائیو کلاسز بذریعہ زوم ایپ
  • ریکارڈڈ کلاس کی سہولت
  • یومیہ ہومورک چیکنگ اور ڈسکشکن کا بندو بست بذریعہ واٹس ایپ
  • ہفتہ وار اسائنمنٹ بھی حل کروائی جاتی ہے

قرآنِ کریم بندوں کی طرف اللہ تعالیٰ کا پیغام ہے۔ لہٰذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ تلاوت کرنے کے ساتھ ساتھ قرآنِ کریم کو سمجھنے کی بھی کوشش کرے۔ فہمِ قرآن کورس اسی جانب ایک قدم ہے۔ اس کورس میں مسلمان فہمِ قرآنِ کریم کا پیغام ان تک پہنچایا جائے گا۔

یہ کورس خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو قرآن کریم کو سمجھ کر پڑھنا چاہتے ہیں اور اس کی تعلیمات کو اپنی روزمرہ زندگی میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

نصاب (Curriculum)

  • سمیسٹر 1: سورۃ الفاتحہ تا سورۃ التوبہ
  • سمیسٹر 2: سورۃ یونس تا سورۃ القصص
  • سمیسٹر 3: سورۃ العنکبوت تا سورۃ الناس
Poster