ہماری کامیابی

الحمد للہ،ہمارے پانچ سمسٹرز مکمل ہو چکے ہیں۔اس میں ہمارے پاس دنیا کے کئی خطوں سے طلبہ تعلیم حاصل کرتے رہے،جن میں ڈاکٹرز، انجینیئرز  سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ہم بخوشی اس بات کا اعلان کر رہے ہیں کہ اللہ کے فضل سے ہم اڑھائی سال میں ہر ہفتے صرف آٹھ ( 8) گھنٹے پڑھا کر وفاق المدارس کے پانچ سالہ نصاب کے مطابق اہلیت پیدا کرنے میں کامیاب ہو چکےہیں۔

طلبہ عربی گرائمر کو نہ صرف شرحِ صدر سے سمجھ چکے ہیں، بلکہ اجراوترکیب سے بھی بخوبی آشنا ہو چکے ہیں، چنانچہ وہ صیغوں اور عباراتِ قرآن وحدیث کے صرفی ونحوی حل میں مہارت رکھتے ہیں۔ ساتھ ساتھ دیگر اسلامی علوم وفنون بھی حاصل کر رہے ہیں.

طلبہ کے تاثرات:

 عمیر ذوالفقار، پی ایچ ڈی ریسرچ سکالر، ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرک انجنیئرنگ، یونورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلینا۔

کئی سالوں سے دل میں حسرت تھی کہ کوئی ایسا ادارہ ہونا چاہیے جو ہم جیسے لوگوں کی مجبوریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے دین کا علم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے۔ورچوئل اسلامک یونیورسٹی اللہ کی طرف سے میری دعاؤں کا ثمر ہے۔اس سے پہلے کئی بار مختلف اداروں سے عربی کے مختصر کورس کیے، لیکن عربی زبان پر دسترس سے محروم رہا،کیونکہ زبان کثرتِ استعمال سے آتی ہے اور ورچوئل اسلامک یونیورسٹی میں اس کا خاص اہتمام ہے۔اساتذہ ہمیں سکھانا چاہتے ہیں اور ہماری مجبوریوں کو آڑے نہیں آنے دیتے۔میرے نزدیک اب میرے لیے دین کا علم نہ سیکھنے کی کوئی حجت باقی نہیں رہی۔

محمد حارث، ایس ڈی او ،واپڈا،لیسکو،فیصل آباد

ورچوئل اسلامک یونیورسٹی کا نظامِ تعلیم بہت مؤثر اور مفید ہے۔میں نے اس جیسا آن لائن نظام نہیں دیکھا۔ اساتذہ بہت ماہر اور شفیق ہیں۔ صرف ایک سمسٹر میں الحمد للہ تراکیب وغیرہ میں بہت بہتری آئی ہے۔
I Strongly Recommend to everyone who want deep Islamic knowledge

نوید انور،نیٹ ورک انجینیئر،ریاض، سعودی عرب

ورچوئل اسلامک یونیورسٹی میں ایک سمسٹر مکمل کرنے کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ اس تیز ترین دور میں جہاں وقت کی قلت ہے، مجھ جیسا شخص جاب کے ساتھ ساتھ اسلامی علوم حاصل کرنے کے فریضے کو اسی ادارے کی بدولت بخوبی ادا کر سکا۔ اسلامی تعلیم کے شوقین حضرات وخواتین،جو اپنے کاروبار اور دیگر مصروفیات رکھتے ہیں،گھر بیٹھ کر اس نمایاں اور منفرد ادارے سے بہت زیادہ مستفید ہو سکتے ہیں۔کسی بنا پر کلاس نہ لے سکیں تو کسی بھی وقت کلاس لی جا سکتی ہے۔کلاس کے علاوہ بھی اسباق کے حوالے سے تسلی بخش راہ نمائی دی جاتی ہے۔استاذ،مستند، با اخلاق اور قابل ترین  ہیں۔

تاجور بشیر،ایم بی بی ایس،نشتر میڈیکل یونیورسٹی،ملتان

کلاس کا نظام بہت ہی بہترین ہے۔اسائنمنٹس کا سلسلہ بھی مفید ہے۔اسائنمنٹ اور اٹینڈینس کی ہفتہ وار رپورٹ بھی ایک خاصہ ہے۔کلاس کے دوران تحریری سوال وجواب  کی سہولت کے ساتھ ساتھ کلاس کے بعد واٹس ایپ پر بھی  اشکالات دور کیے جاتے ہیں اور فیڈ بیک پر تسلی بخش جوابات        ملتے ہیں۔                 

  فرحہ کلیم،ایچ آر ڈیپارٹمنٹ،الہدٰی انٹرنیشنل

پڑھائی کا طریقِ کار بہترین ہے،ہر ہر سبق کو واضح طریقہ سے سمجھایا جاتا ہے،پھر دوہرائی بھی کرائی جاتی ہے،روزانہ کی اسائنمنٹ بھی ہمارے کانسیپٹ مضبوط کرتی ہے۔ بہترین اور ماہر استاذ،بہترین نصاب،اوقات کی پابندی،گرامر کی روزانہ مشق،تسلسل کے ساتھ کلاسز،ان خوبیوں کے ساتھ یہ ادارہ کسی اچھے ادارے سے کم نہیں۔

سعدیہ جبین ارشد،سپین

الحمدللہ،اس ادارے کو ہم نے بہت مفید اور کارآمد پایا ہے،اساتذہ بہت لگن اور محنت سے پڑھاتے ہیں۔کلاس کے وقت کے علاوہ بھی راہ نمائی کی ضرورت ہو تو فراہم کی جاتی ہے۔اسائنمنٹ کو اچھی طرح چیک کر کے غلطیوں کی اصلاح کی جاتی ہے اور بروقت رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔

محسن علی تابش،انوینٹری سپروائزر،لیز پیپسیکو انڈسٹری

میری نظر میں ایسے افراد کے لیے جو جاب کرتے یا کالج ویونیورسٹی میں پڑھتے ہیں،اس سے بہتر بلکہ بہترین انداز میں دین سیکھانے کا کوئی اور ادارہ نہیں۔ورچوئل اسلامک یونیورسٹی کا نظام یکسر منفرد ہے جو قابل اساتذہ کی نگہداشت میں چل رہا ہے،جو کسی لالچ کے بغیر طلبہ کو عزیز از جان سمجھ کر محنت سے تعلیم دیتے ہیں،جس سے ایمان واخلاص کا ایک ماحول بن جاتا ہے۔ 

علی حسنین، امام مسجد،گجرات،پاکستان

دینی علوم کا حصول زندگی کی بہت بڑی خواہش تھی،لیکن گھر سے دُور رہنا ناممکن تھا اور گھر کے قریب کوئی دینی مدرسہ نہ تھا۔ اللہ محترم حافظ ابو یحیٰی نورپوری حفظہ اللہ کو جزائے خیر دے کہ بہت ہی بہترین طریقہ سے ہمیں پڑھایا جا رہا ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ اس سسٹم میں تعلیم حاصل کرنا ہماری خوش قسمتی ہے۔

اخلاص احمد سلفی،میتھ ٹیچر،ملتِ اسلامیہ سکول،گوجر خان،پاکستان

میرے پاس الفاظ نہیں کہ کیسے شکریہ ادا کیا جائے،اس پرفتن دَور میں گھر بیٹھے دینی تعلیم کا اتنا بہترین اور معیاری بندوبست! اساتذہ کی محبت اور شفقت سے لوگ اپنے کاروبار کے ساتھ دین کی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں۔یہ ہمارے لیے زندگی کا ایک بہترین سال ہے۔روزانہ حاضری اور  ہفتہ وار رپورٹ،اسائنمنٹ کے حل اور اس کی اصلاح سے ہم خود میں اعتماد محسوس کرتے ہیں۔

طریقہ تعلیم

ہفتے میں چار دن رات کو صرف دو گھنٹے لائیو کلاس ہوتی ہے، جس کا مفصل طریقہ سوالات وجوابات والے سیکشن میں واضح کر دیا گیا ہے۔سبق ایسے آسان فہم انداز سے پڑھایا جاتا ہے کہ مختلف ذہنی سطح کے حامل تمام طلبہ کی سمجھ میں یکساں طور پر آ جاتا ہے۔کوئی سبق ایسا نہیں ہوتا جو تمام طلبہ کی شرحِ صدر کے بغیر ختم کر دیا جائے۔سبق کے دوران بھی طلبہ سے سوال کر لیا جاتا ہے،پھر اگلے دن طلبہ سے سبق سنا بھی جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ روزانہ اسائنمنٹس دی جاتی ہیں، جنہیں حل کرنا طلبہ پر لازم ہوتا ہے۔ان اسائنمنٹس میں عربی کے ذخیرہ الفاظ اور گرائمر کے استعمال کی خوب عملی مشق ہوتی ہے۔یوں طلبہ ہر سبق کو پڑھتے،لکھتے،سمجھتے ،یاد کرتے اور سناتے ہیں۔

بطور نمونہ کچھ اسباق  کی اسائنمنٹس ملاحظہ فرمائیے؛

سیشن نمبر 10

سیشن نمبر 15

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *