اگر آپ بھی گھر بیٹھے عالم دین بننا چاہتے ہیں تو ورچوئل اسلامک یونیورسٹی کا پلیٹ فارم جوائن کیجیئے

ورچوئل اسلامک یونیورسٹی

بدلتے زمانوں کے ساتھ تمام علوم وفنون کی تعلیم وتدریس کا نصاب اور طریقہ بدلتا رہا ہے۔ اسلامی علوم وفنون کی تعلیم میں جدت اکیسویں صدی کا اولین تقاضا ہے۔ دنیا ایک گلوبل ویلیج بن گئی ہے۔ دنیا کی بہت سی معروف یونیورسٹیز اپنی آن لائن سروس شروع کر چکی ہیں، کچھ سالوں میں ایک انقلاب برپا ہونے والا ہے، جو اکثر تعلیمی اداروں کو آن سائٹ سے آن لائن کر دے گا۔ انہی حالات کے پیشِ نظر ہم ورچوئل اسلامک یونیورسٹی کا قیام عمل میں لائے ہیں۔​

ایک پروفیشنل ادارہ​

ورچوئل اسلامک یونیورسٹی کوئی برائے نام یا کاغذی پروگرام نہیں، بلکہ یہ ایک منظم ومرتب نظامِ تعلیم ہے، جو دینی ودنیاوی اعتبار سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نگرانی میں کام کر رہا ہے۔ جس میں جدید ٹیکنیکس کو استعمال کرتے ہوئے دینی علوم کو بہتر سے بہتر انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ الحمدللہ​

علاقے، عمر اور وقت کی قید سے آزاد​

اب کسی بھی عمر کا کوئی بھی شخص دنیا میں کہیں بھی رہتے ہوئے اور کوئی بھی کام کرتے ہوئے ہمارے ادارے ورچوئل اسلامک یونیورسٹی کا باقاعدہ طالب علم بن سکتا ہے۔ وہ روزانہ اپنی مصروفیات سے کچھ وقت نکال کر ایک دن عالم دین بن سکے گا۔ ان شاء اللہ​

اہداف ومقاصد​

جو اپنے کاروبار یا ملازمت میں مصروف رہنے، اپنا علاقہ چھوڑ کر دوسرے علاقے کا سفر کرنے یا معاشی مجبوریوں کی بناء پر دیار غیر میں مقیم ہونے کی وجہ سے مدارس میں قیام کر کے دینی علوم سے بہرہ وَر نہیں ہو سکتے، ان سب کے خواب ہمارے ورچوئل کلاس روم میں باقاعدہ دینی تعلیم کے اجرا سے پورے ہو رہے ہیں۔ الحمد للہ​

ہمارے کورس

کورس: اللغۃ العربیۃ

عربی زبان قرآن وحدیث کی زبان ہے، اس کا سیکھنا باعث سعادت ہے، اسے سیکھے بغیر خود اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو سمجھنا ممکن نہیں۔ ورچوئل اسلامک یونیورسٹی نے اپنے ماہر اساتذہ کی بدولت ...

کورس: علوم الدین

برصغیر کے دینی مدارس میں اسلامی علوم وفنون سکھانے کے لیے مقرر کردہ نصاب تعلیم کو عموماً درس نظامی کہا جاتا ہے۔ ہم جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بہترین نصاب کو بہترین طریقہ تعلیم کے ساتھ پیش کر رہے ہیں اور ...

کورس: فہم القرآن

قرآنِ کریم بندوں کی طرف اللہ تعالیٰ کا پیغام ہے، لہٰذا ہر مسلمان کےلیے لازم ہے کہ تلاوت کرنے کے ساتھ ساتھ قرآنِ کریم کو سمجھنے کی بھی کوشش کرے۔ فہم القرآن کورس میں مسلمانوں کے نام قرآنِ کریم کے پیغام کو ان تک ...